اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر تک مجموعی آمدن 4698 ارب روپے رہی اور اسی عرصے میں مجموعی اخراجات 6382 ارب روپےرہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 6 ماہ میں ٹیکس آمدن 3731 ارب روپے رہی جس میں سے وفاق کی آمدن 3428 ارب روپے اور صوبائی آمدن 303 ارب روپے رہی۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ جولائی سے دسمبر تک نان ٹیکس آمدن 967 ارب روپے رہی، اسی عرصے میں جاری اخراجات 6061 ارب روپے رہے، سود کی ادائیگیوں پر 2573 ارب روپے اور 6 ماہ میں دفاع پر 638 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بیرونی ذرائع سے 296 ارب روپے قرض لیاگیا، مقامی ذرائع سے1979 ارب روپے حاصل کیےگئے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!