کراچی : (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جمشید روڈ نمبر 3 پر گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین ، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
