نیویارک:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سٹار کیٹلین سراگوسا، جو انٹرنیٹ کی دنیا میں ’امورنتھ‘ کے نام سے شہرت رکھتی ہیں ، نے مداحوں کے ساتھ رابطے کے لیے اپنی شکل کا مصنوعی ذہانت کا حامل روبوٹ متعارف کرا دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق امورنتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹوِچ‘ اور بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز پر کافی مقبول ہیں۔ انہوں نے اپنے اس روبوٹ کو ’اے آئی امورنتھ‘ (مصنوعی ذہانت کی حامل امورنتھ)کا نام دیا ہے۔ یہ ایک ایسا روبوٹ ہے، جس سے امورنتھ کے مداح رابطہ کر سکیں گے اور وہ تمام سوالات پوچھ سکیں گے جو وہ اصلی امورنتھ سے پوچھنا چاہتے ہیں۔ امورنتھ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ روبوٹ اس قدر حقیقی نظر آتا ہے کہ مداح اصلی امورنتھ میں اور روبوٹ امورنتھ میں بمشکل فرق کر پائیں گے۔ امورنتھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہر مداح کے ساتھ خود رابطہ نہیں کر سکیں اور ان کے سوالات کے جواب نہیں دے سکتیں، تاہم وہ چاہتی تھیں کہ ان کا ہر مداح ان کے ساتھ رابطہ کرنے کے قابل ہو۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے یہ روبوٹ متعارف کروایا ہے۔ یہ روبوٹ امورنتھ کے مداحوں کے ساتھ دوستی بھی کرے گی۔ امورنتھ کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ امورنتھ میرے مداحوں کی ہمیشہ دوست رہے گی۔
