نئی دہلی:(ویب ڈیسک) حیدرآباد پولیس نے ایک خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت بی چندر موہن (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم چندر موہن نے انورادھا ریڈی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا اور بعد میں اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کئی ٹکڑے کردیے تھے۔ ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون سی ایچ روپیش نے اے این آئی کو بتایا" 17 مئی کو ہمیں جی ایچ ایم سی کے ایک کارکن کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ افضل نگر کمیونٹی ہال کے سامنے، موسی ندی کے قریب، تھیگل گوڈا روڈ کے پاس ایک کوڑا پھینکنے والی جگہ پر اسے ایک نامعلوم خاتون کا سر سیاہ چادر میں ملا." انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کل آٹھ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ایک ہفتے تک معاملے کا تجزیہ کرنے کے بعد ہمیں ایک ملزم ملا۔ ملزم کے مقتولہ سے تعلقات تھے۔ 2018 سے ملزم نے مقتولہ سے تقریباً 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم لی لیکن رقم واپس نہیں کی۔ مقتولہ ملزم پر پیسوں کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی ، جس کی وجہ سے ملزم بیزار ہوا اور اس نے مقتولہ سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کو 12 مئی کو قتل کیا، لاش کے ٹکڑے کیے اور انہیں فریج میں رکھ دیا، 15 مئی کو اس نے مقتولہ کا سر ٹھکانے لگایا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!