سینیئر اداکار اشیش ودیارتھی نے دوسری شادی کر لی

کولکتہ:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار اشیش ودیارتھی نے 60 برس کی عمر میں دوسری شادی کر لی ۔این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے آسام سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت رُوپالی بارُویا سے شادی کی ۔ شادی کولکتہ میں ایک پرائیوٹ تقریب میں ہوئی. دونوں کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں.اشیش ودیارتھی نے کہا عمر کے اس حصے میں، رُوپالی سے شادی کرنا ایک شاندار احساس ہے۔ ہم نے صبح کے وقت کورٹ میرج کی اور پھر شام کو تقریب کا انعقاد کیا۔