دبئی : (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی طرف سے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن (2019-21) کے لیے 3.8 ملین ڈالر کے برابر ہی اس چیمپئن شپ میں بھی انعام دیا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق گزشتہ چیمپئن شپ میں 2021 میں ساؤتھمپٹن میں نیوزی لینڈ فاتح قرار پائی تھی اور اسے 1.6 ملین ڈالر کا انعام دیا گیا تھا، رواں برس بھی یہی انعام فاتح کو ملے گا جب کہ رنر اپ کو آٹھ لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
