لاہور : (ویب ڈیسک) امریکہ کی ’میجر لیگ کرکٹ‘ (ایم ایل سی)کی انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے رابطہ کر لیا۔ میجر لیگ کرکٹ کی طرف سے پی سی بی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی لیگ میں شمولیت کی منظوری دے۔ جواباً پی سی بی انتظامیہ کی طرف سے میجر لیگ کرکٹ کی انتظامیہ کے سامنے ایک شرط رکھی گئی ہے۔ پی سی بی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کا کوئی قومی کرکٹر ایم ایل سی ڈرافٹ میں منتخب ہو جاتا ہے تو ایم ایل سی تلافی کے طور پر پی سی بی کو فی ڈیل 25ہزار ڈالر فیس ادا کرے گی
