تحریک انصاف کا عبدالقادر پٹیل کی طرف سے عمران خان کے خلاف "شرمناک" پریس کانفرنس پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی طرف سے عمران خان کے خلاف "شرمناک" پریس کانفرنس پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارتِ صحت اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے " عبدالقادر پٹیل کی شرمناک پریس کانفرنس اور بیہودہ الزام تراشی کےخلاف ہتکِ عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔"