لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کرکے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں کو جب بھی پی ٹی آئی کے کسی رہنما کی پریس کانفرنس کا دعوت نامہ ملتا ہے تو وہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ شخص پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے والا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے "قوم سے خطاب" میں اس چیز کی سب سے پہلے وضاحت پیش کی تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے عمران خان نے کہا " میں پہلے ہی واضح کردوں کہ یہ میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں، میڈیا ٹاک اس لیے کر رہا ہوں کہ ساری قوم سمجھے کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا، اس نے 27 سال کی اتنی لمبی جدو جہد کیوں کی۔"
