9 مئی کو پاکستانی فوج کے خلاف مسلح بغاوت ہوئی، مریم نواز کا خطاب

وہاڑی : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سر عام کہتی ہوں 9 مئی کو پاکستانی فوج کےخلاف مسلح بغاوت تھی۔ وہاڑی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں، پی ٹی آئی والےجہاں سےآئےوہیں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کےساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہےشہید زندہ ہوتےہیں، کیا شہیدوں کےساتھ یہ سلوک منظورہے؟