لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کے بھی ملک سے باہر چلے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز نے تحریک انصاف کے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ کنول شوذب پاکستان سے اسکاٹ لینڈ چلی گئی ہیں، کنول شوزب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ کنول شوزب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر ہیں۔ خیال رہے کہ کنول شوذب سے قبل ڈاکٹر بابر اعوان بھی بیرون ملک جاچکے ہیں، بابر اعوان کا کہنا تھاکہ وہ نجی دورے پر بیرون ملک جا رہے ہیں جلد واپس آجائیں گے۔
