سینیٹ میں بھی تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گرنےکا امکان

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سینٰیٹرز کی جانب سے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی، سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر فدا محمد ، فلک ناز اور ذیشان خانزادہ جلد ہی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیں گے، پی ٹی آئی سینیٹرز کی سیف اللہ نیازی کی پریس کانفرنس کے بعد مشاورت بھی ہوئی جس میں مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ 2 سینیٹرز نے سینیٹ نشست سے مستعفی ہونے سے متعلق ماہرین قانون سے مشاورت بھی کی۔