لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر محمد بلال 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا ، ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گی۔ محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال سنوکر چیمپین شپ جیتی تھی اور 2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپین شپ میں وہ رنر اپ رہے تھے۔ بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ 2019 میں ورلڈ ٹیم چیمپین شپ جیتی تھی ، بلال 2016 اور 2019 میں نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے بھی فاتح رہے ۔ پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کی جانب سے محمد بلال کے اچانک انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
