نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گوا سے ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ایک مرد مسافر کی طرف سے عملے کے ایک رکن پر حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق بے قابو مسافر کو دہلی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں ہوائی جہاز میں مسافروں کے بے راہ روی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، اور تازہ ترین واقعہ گوا سے دہلی جانے والی پرواز AI882 میں پیش آیا۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ مسافر نے عملے کے ارکان کے ساتھ زبانی طور پر بدسلوکی کی اور پھر جہاز میں ان میں سے ایک پر جسمانی طور پر حملہ کیا۔ دہلی ہوائی اڈے پر اترنے پر مسافر نے بلا اشتعال جارحانہ رویہ جاری رکھا جس کے بعد اسے سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!