گوجرانوالہ:(ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے، اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کا اپنا اپنا منشور ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اتحاد کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی لیکن اب ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا ہے، چین سمیت دیگر دوست ممالک پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں جبکہ روس سے تجارت شروع کرنے سے بھی عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو گالیاں دینے والا شخص آج امریکہ کو ہی مدد کے لیے پکار رہا ہے لیکن کوئی اس کی مدد کو تیار نہیں ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!