شیخ رشید نے عثمان بزدار کو" بزدلوں کا امام" قرار دے دیا

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو "بزدلوں کا امام" قرار دے دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قاسم کے ابو نے بزدار کیلئے ہمیشہ سٹینڈ لیا مگر وہ صرف بس سٹینڈ نکلا۔ منحرف ارکان کے سیاسی جوڑ توڑ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن میں دھاندلی کرلے تو بھی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ میئر کراچی کے الیکشن میں ریگ مال چلا تو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی۔