میکسیکو سٹی:(کوہ نور نیوز) میکسیکو کے ایک رہائشی سر میں دو بار گولی لگنے کے بعد بھی زندہ رہنے پر خود کو انتہائی خوش قسمت انسان محسوس کررہے ہیں۔ 2 اگست کو فرانسسکو میکسیکو سٹی کے گستاو اے مادرو محلے کی گلیوں میں چہل قدمی کررہے تھے جب کارلوس این کے نام سے ایک شخص ان کے پاس آیا۔ کارلوس نے ان کے پاس آتے ہی ان کے سر میں دو گولیاں مار دیں۔ کارلوس نے یہ حملہ کیوں کیا، ابھی تک اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ تاہم حملے سے زیادہ سر پر دو بار گولی لگنے کے بعد بھی فرانسسکو کے زندہ بچ جانے کا واقعہ خبروں کی سرخیاں بنا ہوا ہے۔ گولیاں فرانسسکو کے سر میں گھسنے کے بجائے کھوپڑی سے ٹکرا کر گر گئیں جس سے متاثرہ شخص کو معمولی زخم آئے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!