لاس اینجلس:(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کپڑوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔ پاپ آئیکون کے نئے انتخاب نے فیشن انڈسٹری میں ہلچل مچادی اور مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کا نیا لباس بہت پسند آیا ہے۔ جسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے نئے کلیکشن میں سے کڑھائی والی گلابی رنگ کی شرٹ پہنی جس پر سفید پھول بنے ہوئے ہیں۔ گلابی رنگ کے اس عمدہ کڑھائی والے لباس کو ڈیزائنر فروا زاہد نے تخلیق کیا ہے جو کہ ’راستہ‘ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی برانڈ نے بھی انسٹاگرام پر اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔ پاکستانی فیشن عالمی سطح پر اپنی خاص شناخت بنارہا ہے اور اکثر معروف شوبز شخصیات پاکستانی ڈیزائنروں کے لباس میں نظر آتے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!