سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کاروبار کا مثبت رجحان

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 پوائنٹس اضافے کیساتھ 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 104 پوائنٹس اضافے کیساتھ 45 ہزار 754 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 2 ارب 52 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار 278 روپے مالیت کے 3 کروڑ 84 لاکھ 82 ہزار 836 شیئرز کا لین دین ہوا۔