جرمن وزیرخارجہ کے شی جن پنگ کو آمر کہنے پر چین نے شکایت کردی

بیجنگ : (ویب ڈیسک) چین نے جرمنی سے وزیر خارجہ اینالینا بربوک کی طرف سے شی جن پنگ کو آمر کہنے پر شکایت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو آمر کہنا نہایت لغو اور کھلے عام سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر پیوٹن یہ جنگ جیت گیا تو اس سے دنیا کے دیگر آمروں کو کیا اشارہ ملے گا؟ جیسے چینی صدر کو'۔ جرمن وزیر خارجہ کے اس تبصرے پر چین نے جرمنی سے باضابطہ طور پر شکایت کی ہے۔