لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آنے پرخاموش نہ رہ سکیں۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کے قریب یہ ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ثناء میر نے لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ لوگ بابر اعظم کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ہونے والی گفتگو کو میڈیا کے سامنے لا رہے ہیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ جو بھی ڈریسنگ روم میں ہونے والی گفتگو کو باہر نکالتا ہے اس کو شرم آنی چاہیئے، یہ ٹیم کے تقدس کے خلاف ہے۔
