کراچی: (ویب ڈیسک) موبائل چھینتے ڈکیت کو روتے ہوئے شہری پر ترس آگیا اور چھینا ہوا موبائل واپس کردیا۔کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکیت نے واپس جاتے ہوئے موبائل شہری کی طرف واپس پھینک دیا۔ڈکیت کے جاتے ہی شہری نے اپنا چھینا ہوا موبائل واپس جیب میں ڈال لیا۔
