ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیپیسٹی پیمنٹس دگنا ہوگئیں، راشد لنگڑیال نے موازنہ کرکے بتادیا

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیپیسٹی پیمنٹس دگنا ہوگئیں، سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر موازنہ پیش کردیا، کہتے ہیں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیپیسٹی پیمنٹس دُگنا ہوگئیں،کیپیسٹی پیمنٹس پر سب سے زیادہ اثر بیرونی سرمایہ کاری پر لگی آئی پی پیز کی وجہ سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فنڈنگ پر ایل این جی پر لگیں آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس60 فیصد بڑھیں جبکہ بیرونی فنڈنگ پر لگیں ایل این جی پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹ 145فیصد بڑھیں۔