کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کل شہر کے 15 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی کے شہریوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے کیخلاف احتجاج کریں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل شام 5 بجے سڑکوں پر موٹرسائیکل سوار، کار سوار اپنی گاڑیاں بند کر کے بھرپور احتجاج کریں، عوام اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل، ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے پُرامن و منظم مزاحمت اور جدوجہد کریں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام ایسی بھرپور آواز اٹھائیں جس کی گونج نہ صرف اسلام آباد بلکہ عالمی سطح تک پہنچے، انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر چاروں گورنر ہاؤسز پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق پی ڈی ایم سمیت ماضی کی ہر حکومت نے قوم کو آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑا، سارے قرضے ظالم و کرپٹ حکمرانوں نے اپنی نااہلی و کرپشن کی نذر کر دیئے، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کے ڈیفالٹ کے چکر میں 25 کروڑ عوام کو ڈیفالٹ کر دیا۔ ے تو بجلی و پٹرول کی قیمتیں آدھی ہو سکتی ہیں۔
