لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ دار نوازشریف اور شہبازشریف ہیں۔ پرویزالہٰی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی، انہوں نے مزید کہا دونوں بھائی آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضہ لیتے تھے، ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے، اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا، لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں۔ پرویز الہٰی نے کہا نگران حکومت کے پیچھے نوازشریف اور شہبازشریف فارمولا ہے، افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔
