عالمی امن کے لیے طاقت کا توازن درست کرنا ضروری ہے،انتونیوگوتریس

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس جاری ہے جس کی افتتاحی تقریب سے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نےخطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدر آمد سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، کہ عالمی امن کے لیے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر عالمی امن کو در پیش چیلنجز کا کثیر الجہتی حل تلاش کرنا ہو گا، دنیا کو روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کو یوکرینی گندم اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔