ایران کی قید سے رہائی پانے والی پانچ امریکی شہری امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) ایران کی قید سے رہائی پانے والے پانچ امریکی شہری قطر سے منگل کے روز امریکا پہنچ گئے ہیں۔ سی این این کے مطابق ان پانچ امریکیوں کو لے کر طیارہ امریکی سرزمین پر اُتر گیاہے لیکن اس نے رپورٹ میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔ ان امریکی شہریوں کوسوموار کے روز امریکا میں قید پانچ ایرانیوں کی رہائی اورایران کے چھے ارب ڈالرکے فنڈز غیر منجمد کرنے کے بدلے میں رہا گیا تھا۔امریکا اور ایران کے درمیان قطر کی ثالثی میں کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد اس سلسلے میں معاہدہ طے پایا تھا اور جنوبی کوریا میں ایران کے روکے گئے فنڈز سوئٹزرلینڈ کے راستے دوحہ کے بینکوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔