پرویز الہٰی کی 2مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

لاہور : (ویب ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے صدرپی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی 2 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو محمد خان بھٹی تقرری کیس سمیت 2 مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔