کسی کو سیاسی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے: احسن اقبال

لاہور: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی محرومیوں کی اصل وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، بدقسمتی سے کچھ عناصر نوجوان نسل میں مایوسی پھیلا رہے ہیں ، تاثر ابھر رہا ہے کہ سیاست میں ٹارگٹ کلنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو امریکا کی طرف سے سیاسی دباؤ کا سامنا ہے ، ایف اے ٹی اے کا باقاعدہ فیصلہ جون میں آئے گا ، ہمیں دباؤ میں لانے کے لیے ہمارے خلاف قرارداد پیش کی گئی، پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانس کے حوالے سے بہتر اقدامات کیے ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے، اس کے بطن سے آئین پیدا ہوتا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے خلاف جتنے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس میں ہماری سیاسی ساکھ میں کمی نہیں ہو رہی ہے بلکہ ہماری ہمدردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔