گجرات : رشتہ داروں کے گھر آئی لڑکی زیادتی کے بعد ذبح

گجرات: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ٹانڈہ کی رہائشی 16 سالہ لڑکی اپنے رشتہ داروں کے گھر بھاگوال میں رہنے آئی تھی ، گھر میں اکیلی تھی کہ مدثر نامی رشتہ دار ایک کمرے میں بند کر کے چھری سے گلا کاٹ کر فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹانڈہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر لئے ، تاہم پولیس کا کہنا ہے رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ میری بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم نشہ کا عادی ہے ، لڑکی کو اکیلے گھر میں دیکھ کر زیادتی کی اور فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔