سینیٹ الیکشن: آصف زرداری نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (کوہ نور نیوز) سینٹ الیکشن کے لئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ آصف علی زرداری نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کے لئے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج سہ پہر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں کل کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سےحکمت عملی طے کی جائے گی۔ خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی ۔ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار مد مقابل ہونگے۔ آصف کرمانی، رانا محمود الحسن ، شاہین خالد بٹ ، زبیرگل ، ہارون اختر ، رانا مقبول ، مصدق ملک کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے، پیپلزپارٹی کے شہزاد علی ، پی ٹی آئی کے چودھری سرور، مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی مدمقابل ہونگے۔ ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اسحاق ڈار اور حافظ عبد الکریم کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہو گی جبکہ پی ٹی آئی کے ملک آصف جاوید اور پیپلزپارٹی کے نوازش علی خان میدان میں اتریں گے۔ خواتین کی 2 نشستوں پر سعدیہ عباسی، نزہت صادق، حنا ربانی کھر،عندلیب عباسی امیدوار ہونگی۔ ایک اقلیتی نشست پر کامران مائیکل اور وکٹر عذرایا کے درمیان مقابلہ ہوگا