حیدر آباد سے دہشتگرد اور چار سہولت کار گرفتار، بھارت سے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف

حیدر آباد: (کوہ نور نیوز) حیدر آباد پولیس نے انڈیا سے تربیت یافتہ دہشت گرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر مزید چار سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی حیدر آباد جاوید عالم اوڈھو کا دہشتگردوں کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کو بتانا تھا کہ ملک دشمنوں کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم جسمم کے گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز اور غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بناتے تھے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سرغنہ مظفر ناگ راج ہے اور ان سب کو خفیہ ایجنسی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ مظفر ناگ راج دشمن ملک بھارت سے تربیت یافتہ اور آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر ہے۔ یہ دہشتگرد بدین کے راستے بھارت تربیت کے لئے جاتے تھے۔