ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد: (کوہ نور نیوز) فیصل آباد میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم رائے عامر افضال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم خاتون کی تصاویر بنا کر اس کو بلیک میل کررہا تھا۔ ملزم رائے عامر افضال نے خاتون کو تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور گاڑی لے لی تھی۔ تاہم خاتون نے ایف آئی اے میں ملزم کے خلاف درخواست دے دی۔ خاتون کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ملزم رائے عامر افضال کو گرفتار کر لیاہے۔