سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کے اضافے سے 1333ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 اور373 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48 ہزار 600 روپے ہوگئی۔