مانسہرہ: سفاک قاتل نے ماں اوردو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مانسہرہ: (کوہ نور نیوز) مانسہرہ کے علاقے تریڈا سید آباد میں نا معلوم قاتل نے گھر میں گھس کر ماں اور دو بچوں کو قتل کردیا۔ ماں اور بچوں کی لاشیں ملنے پر پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تینوں کے گلے پر پھندے کے نشان ہیں، جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد منظر عام پر آئیں گے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولہ کی ساس کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ قتل کی اس اندوہناک واردات پر اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہیں۔