چیئرمین سینیٹ: (ن) لیگی وفد کی فاروق ستار کے گھر آمد، حمایت کی درخواست

کراچی: (کوہ نور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ ، سلیم ضیا، اسد جونیجو، گورنر سندھ ڈاکٹر محمد زبیر کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کی رہاہش گاہ پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ظلم کراچی کے ساتھ کیا ، اس کو ووٹ دینا کراچی کے ووٹرز کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا کا فیصلہ نہیں کیا، ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے رہنماوں کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے ووٹ پیپلز پارٹی کو دیا تو وہ انہیں سیاسی طور پر چھوڑیں گے نہیں۔