میکسیکو کار ریلی سباسشین اوگیر نے جیت لی

میکسیکو (کوہ نور نیوز) میکسیکو کار ریلی کا دلچسپ ایونٹ فرانس کے ڈرائیور سباسشیئن اوگیر نے جیت لیا ہے۔ میکسیکو کار ریلی کے سنسنی خیز ایونٹ میں مشکل اور بل کھاتے راستوں پر ڈرائیورز کی مہارتیں دید کے قابل تھیں۔ کچھ ڈرائیورز گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے، فرانس کے سباسشین اوگیر نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔