تامل ناڈو :جنگل میں آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق

ممبئی (کوہ نور نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے جنگل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہوگئے، ٹریکنگ کے لیے گئے تیس کو بچا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے جنگل میں آگ لگ گئی جس سے درجنوں افراد پھنس گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تیس افراد کو بچالیا جبکہ نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ آگ سے متاثر افراد پہاڑی علاقے میں ٹریکنگ کے لیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔