آسٹریلیا : ساحل کنارے آرٹ نمائش کا اہتمام

پرتھ: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے کوٹی سول کا ساحل اوپن ایئر میوزیم میں تبدیل ہو گیا جہاں لہروں کے کنارے منفرد مجسموں کی نمائش جاری ہے۔ ۔Sculpture by the Sea کے عنوان کے تحت ہونیوالی اس 14 ویں سالانہ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے تیار کردہ کم و بیش 70 آرٹسٹک ماڈلز نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے یہ منفرد نمائش 20 مارچ تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ساحل پر ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے۔