نیویارک: مین ہٹن کے دریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

نیویارک: (کوہ نور نیوز) تفصیلات رکے مطابق ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کی وجہ سے دریا میں گر کر تباہ ہوا جس سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جو جانبر نہ ہوسکے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے۔