سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ؟ پیپلزپارٹی نے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کر دی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) سابق صدر مملکت آصف علی زردار ی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے محاذ پر کامیابی کے بعد سینیٹ میں قا ئد حزب اختلاف کے منصب پر بھی پارٹی رہنما کو لانے کے لئے مشاورت شروع کردی ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ، اس ضمن میں سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے نظر آرہی ہیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کو بھی قائد حزب اختلاف بنانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی ۔ ذرائع کےمطابق چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی، ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔