نوازشریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے . شیخ رشید

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) سابق وزیر اعظم کی تقریر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، انھیں‌ مری اور چھانگا مانگا میں لگائی منڈیوں کا بھی حساب دینا چاہیے۔ یہ کام وہیں سے شروع ہوا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف اپنے تابوت کے لیے پیٹرول اور کیلیں اکٹھی کررہے ہیں، ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے. یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نے آج اپنی تقریر میں‌ حریفوں‌ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنی گالہ والا اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی بارگاہ میں‌ جھک گئے، یہ چابی والے کھلونے ہیں، ملک تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، تم جیت کر بھی ہار گئے، ہم ہار کر بھی جیت گئے. یہ لوگ اپنے مفاد کے لئے آپ کو بیچ دیں گے، مگر ہم ایسا کام نہیں کرسکتے.