اصل چابی والا کھلونا تو خود نواز شریف ہیں: فواد چوہدری

لاہور: (کوہ نور نیوز) ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے نواز شریف کی تازہ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود 1981 سے اسٹیبلشمنٹ کی پرستش کررہے ہیں، ابھی نوازشریف کے زخم تازہ ہیں، ان کے آنسوں بہنے دیں. فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مفاد کے آگے جھکے ہیں، بلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا، ہم نے بلوچستان کے آزاد پینل کو ووٹ دیا، دوسری جانب نااہل شخص کو قائد اعظم کا وارث قراردے دیا گیا۔