گونواز گو بہت ہوگیا اب شہبازشریف کی باری ہے: عمران خان

گجرات: (کوہ نور نیوز) گجرات میں ٹانڈہ کے مقام پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب عدالت نااہل قراردیتی ہے توکہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، نوازشریف لوگوں کو پاگل بنارہے ہیں، وہ بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ جب اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آئی تونوازشریف کوبتانا چاہیے تھا کہ وہ کیسے بنائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 30 سال سےباریاں لے رہے ہیں، یہ امیر اور ہم غریب ہوئے، اب گونوازگو بہت ہوگیا، اب چھوٹےکی باری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں، نئے پاکستان میں انسانوں پرپیسا خرچ ہوگا، ہم ایسے امیدوار دیں گے جو ہم سے مل کر تبدیلی لائیں گے۔ دوسری جانب شہبازشریف کی جانب سے نوازشریف کو قائداعظم کا سیاسی وارث قرار دینے پر عمران خان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کدھر قائداعظم اور شہباز شریف اور نوازشریف کدھر تم، شہبازشریف تمہیں اتنا بڑا جھوٹ بولتے شرم نہیں آتی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف تو فارغ ہوگئے اور شہبازشریف تمہاری باری آنے والی ہے۔