پاک بحریہ کے سربراہ کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس تفویض

ریاض: (کوہ نور نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈل تفویض کرنے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی جس میں رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل تفویض کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے سربراہ اِن دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ دفاعی تعاون اور بحرِہند کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔