نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ابھی تو نیب کے چکر کاٹ رہے ہیں، بعد میں سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، موجودہ حکمران جمہوری تسلسل کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میاں صاحب منافقت ہم نہیں آپ کررہے ہیں، آپ تو معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے، پیپلزپارٹی معاہدہ کرکے بھاگنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو تماشا کہا گیا، ن لیگ کا امیدوار جیت جاتا تو کہتے الیکشن ٹھیک ہوا، اب تو ایوانوں میں اگلی باری زرداری کے نعرے لگ گئے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وہ لوگ کہتے ہیں سیاست نہیں منافقت ہورہی ہے، نواز شریف سے کہتا ہوں بتائیں منافقت کہاں ہورہی ہے؟ سینیٹ انتخابات سے پہلے کہتے تھے کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، کہا جاتا تھا کہ روک سکو تو روک لو، ہم نے روک لیا۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میاں صاحب اعلیٰ عدلیہ نے آپ کو جھوٹا قرا دیا، آپ نے جعلی قطری خط سپریم کورٹ میں جمع کرایا، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی۔