سعودی عرب نے دنیا کی سب سے طویل ترین سیدھی سڑک بنادی

ریاض: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) صحرا میں سیدھی سڑک کا تصور ایک خواب لگتا ہے لیکن سعودی عرب میں یہ خواب اس وقت حقیقت میں تبدیل ہوگیا کہ جب انجینئرز نے 250 سے زائد کلومیٹر طویل سیدھی سڑک بنا ڈالی۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ہائی وے 10 کی 256 کلومیٹر پر محیط سیدھی سڑک نے آسٹریلیا سے 146 کلومیٹر لمبی سیدھی سڑک رکھنے کا اعزاز چھین لیا ہے دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک قدرتی گیس اور آئل سے مالا مال شہر ہرادھ سے متحدہ عرب امارات کی سرحد الباتھا کے درمیان بنائی گئی ہے جو کہ 256 کلومیٹر تک سیدھی پھیلی ہوئی ہے اور یہ مسافت صرف دوگھنٹے چار منٹ میں طے ہوجاتی ہے۔ عمومی طور پر یہ ہائی وے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے جب کہ وسط اور مغربی سعودی مملکت سے بذریعہ سڑک یو اے ای جانے والے افراد اس ہائی وے کا انتخاب کرتے ہیں۔