کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) رینجرز نے لیاری مقابلے کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ علی محمد محلے میں گشت پر معمور رینجرز اہلکاروں پر دہشتگردوں نے دستی بم اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فواد شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم، تین بم اور ایک نائن ایم ایم پستول ملا ہے۔